مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لاہورکے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد فوجی قیادت کی ہدایت پر پنجاب بھر میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پارک میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 72 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی میں ملوث کسی شخص سے رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی کوئی اثرو رسوخ برداشت کیا جائے گا۔آرمی چیف کے مطابق لاہور سمیت پورے صوبے کو دہشت گردی سے پاک کیا جائےگا، جبکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائےگا۔پاک فوج و رینجرز کے آپریشنز کے دوران کئی مشتبہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود و اسلحہ برآمد کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور پاک دھماکے کے بعد بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا تھا، جس میں ڈی جی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی تھی۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خفیہ اداروں کو واقعے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ معصوم شہریوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لاہورکے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد فوجی قیادت کی ہدایت پر پنجاب بھر میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
News ID 1862882
آپ کا تبصرہ